شہزاد نیر

      شہزاد نیر یا میجر شہزاد نیر (پیدائش : 29  مئی 1973  ء) اردو زبان کے جدید شعرا میں مشہور و ممتاز شاعر ہیں۔ علاوہ ازیں وہ  پاک فوج میں بھی بطور میجر  اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 2006ء سے تا حال اُن کے چار شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں جو اُن کی وجہ شہرت ہیں۔ شہزاد نیر کی شاعری میں جدید موضوعات اور نئے رجحانات ملتے ہیں جو قدیمی اصناف سے ہٹ کر ہیں۔ شہزاد نیر بطور محقق اور نقاد کے بھی اپنی حیثیت میں منفرد ہیں۔ وہ پاکستان کے ان کم شعرا میں سے ایک ہیں جو بیک وقت محقق اور نقاد بھی ہیں۔